کوئٹہ، دو رہزن گرفتار مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد

April 01, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے دو رہزنوں کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او صدر سرکل شوکت جدون پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی کے ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر ایڈیشنل ایس ایچ او شمس اللہ خان نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو رہزنوں فدامحمد اور امیر خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد چھینے گئے موبائل فون اور ایک عدد پستول برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔