رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا قانون حکومت کا کارنامہ ہے، ظہور احمد ظریف خیل

April 01, 2023

پشاور( جنگ نیوز)نجی تنظیم کے ظہور احمد ظریف خیل نے کہا ہے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کا قانون حکومت کا بڑا کارنامہ تھاجس سے عوام کو صاف اور شفاف نظام میسر ہورہا ہے اور عوام کی خدمات تک رسائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے ہال مردان میں عدل اور انصاف سب کیلئے کے حوالے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند،نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کوآرڈی نیٹر رضوان اللہ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اسماعیل خان،ضلعی مصالحتی کمیٹی کی خاتون ممبر نصرت آرا،اے ڈی سی کے نمائندے الطاف خان اور محمد عارف خان نے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ صوبائی حکومت نے 2014میں پاس کیا یہ صوبائی حکومت کا انقلابی قدم تھا تاکہ عوام کو بہتر طرز حکمرانی میسر آسکے ، عوام کو چاہئے کہ اپنے مسائل کے بارے میں رہنمائی اور مقررہ وقت میں خدمات تک رسائی کیلئے ہر ضلع میں تعینات مانیٹرنگ افسروں سے رابطہ کریں ، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا بنیادی مقصد سرکاری خدمات کی فراہمی میں عوام کی رہنمائی ، تکالیف کا ازالہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو پابند کرنا ہے کہ وہ عوام کو مطلوبہ خدمات کی بروقت اور شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔