700سے زائد ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز ملازمت سے فارغ، متاثرین کا احتجاج، دھرنا

April 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان حکام نے بجٹ کی عدم دستیابی کے باعث ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے700سے زائد ڈینگی ورکرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا ،ملازمت سے برطرفی پر ڈینگی ورکرز نے احتجاج کیا اور کچہری چوک پر دھرنا دے دیا ،جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،ورکرز نے نعرہ بازی کی اور اسے بدترین استحصال قراردیا ،مظاہرہ میں موجود ڈینگی ورکرز ساجد،اور ثوبیہ اور دیگر نے بتایا کہ وہ آٹھ سال سے نوکری کر رہے ہیں لیکن انہیں نکال دیا ہے۔