عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے، علماء

April 01, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولاناسیدعبداللہ شاہ،مولانا عبدالشکوریوسف،مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود، مولانا سمیع اللہ نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے،عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے ۔ علماء نے خطبات جمعہ میں عوام سے اپیل کی تمام قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، قادیانی مصنوعات کا استعمال کرنا غیردانستہ طورپر قادیانیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ قادیانی کسی بھی طورپر اسلام اور ملک اور مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔