غیر معیاری رپورٹس جمع کرانے کے بجائے عملی کام کیا جائے، ہائیکورٹ

April 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے، لاپتا افراد کے اہلخانہ نے عدالت میں آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ کئی سماعتوں سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ غیر معیاری روایتی رپورٹس جمع کرنے کے بجائے عملی کام کریں، عدالت نے کے پی کے حراستی مراکز سے بھی رپورٹس طلب کرتے ہوئے پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا۔