ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ، بروقت ادائیگی کی جائے، منظور رضی

April 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصداضافہ اور بروقت تنخواہیں و پنشن ادا کی جائے۔