اوکاڑہ، انوکھا پولیس مقابلہ، 4 ساتھیوں کو قتل کر کے 3 ڈاکو فرار

April 01, 2023

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ) اوکاڑہ میں انوکھا پولیس مقابلہ، شہریوں کو لوٹنے والے7ڈاکوؤں نے پولیس مقابلے کے دوران گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ساتھی ڈاکوؤں کو قتل کر دیا،شناخت کے دوران ہلاک ہونے والے چار ڈاکو حقیقی بھائی 42مقدمات کے ریکارڈ یافتہ نکلے،ڈاکو سحری کے وقت ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے ،پولیس کی جوابی کارروائی میں پکڑے جانے کے خوف سےڈاکوؤں نے دیگر کو مار ڈالا،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ رام پرشاد کے قریب سحری سے کچھ وقت پہلے7 نامعلوم مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر آنے جانیوالے شہریوں اور دیہاتیوں کو لوٹ رہے تھے،اطلاع ملنے پر ڈی پی او منصور امان نے پولیس کو موقع پر بھجوایا،جسے دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔