اداکارہ میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

April 01, 2023

لاہور(مانیٹرنگ سیل ) پاکستانی اداکارہ میرا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ انہوں نے سماجی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ سے مختلف تصاویر شیئر کیں،ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا جی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں اور انکے عقب میں بیت اللہ ہے ،دیگر تصاویر میں انہیں مسجد نبویؐ میں تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔