خاتون کو قتل تین کو زخمی کرنے پر ملزم کو عمر قید ، 67سال قید اور جرمانہ

April 01, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے ایک خاتون کو قتل تین کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید کے علاوہ مجموعی طور پر 67سال سے زائد قید اور جرمانے وہرجانے کی سزا بھی سنا دی، تھانہ دھمیال میں گزشتہ سال 10جولائی کو منیر عالم خان کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیس کے مطابق ملزم عید الاضحٰی کے روز صحافی بھائیوں خرم ہاشمی اور زین ہاشمی کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے مریم ہاشمی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی باسط ہاشمی، والدہ اور دو بہنیں شدید زخمی ہوئیں، ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید تین لاکھ روپے ہرجانہ اور اقدام قتل کے جرم میں مجموعی طور پر 28 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اہل خانہ کو زخمی کرنے پر مجموعی طور پر 39سال قید دیتے ہوئے زخمیوں کو دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔