عدالت عالیہ کاضلع اٹک میں نظربندتین کارکنوں کو فوری طورپررہاکرنے کا حکم

April 01, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ڈپٹی کمشنر اٹک کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضلع اٹک میں تحریک انصاف کےنظربندتین کارکنوں کو فوری طورپررہاکرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں محمد بلال،تحسین احمد اور امین اللہ کونقص امن کے خدشہ کے پیش نظر 3ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔