نیلور اوورسیز ریزنشیا فیز ون کیلئے درخواستوں کی رجسٹریشن ،27اپریل تک توسیع

April 01, 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے اوورسیز پا کستانیوں کی در خواست پر نیلور اوورسیز ریزنشیا فیز ون کیلئے درخواستوں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں 27اپریل تک توسیع کردی ہے۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کیلئے 16مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سی ڈی اے اس سکیم کے تحت دو بیڈ کے اپارٹمنٹس اوورسیز پا کستانیوں کو ڈالر کرنسی میں فروخت کر رہا ہے تاکہ ملک کو زر مبادلہ مل سکے۔