محکمہ ایکسائزکو 400 کمپیوٹر ائزڈ رجسٹریشن نمبر پلیٹس فراہم ، ڈیڑھ لاکھ زیر التوا

April 01, 2023

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کو 200کاروں،200 کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نئی رجسٹریشن کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹس فراہم کر دی گئیں جن کو مالکان تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ابھی تک ڈیڑھ لاکھ نمبر پلیٹس زیر التواء ہیں۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے فیلڈ اسٹاف اور انسپکٹرز نے بغیر ٹوکن اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے مقرر کردہ سحری کے فوراً بعد سے ساڑھے 10 بجے تک کے ٹائم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فجر کی نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد گھروں سے نکل کر مخصوص وقت میں 5 سے 10 کلو میٹر دورپہنچنا نا ممکن ہے، لہٰذااس وقت کو تبدیل کیا جائے۔