ملزم کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسول، خواتین سے 4 کلو چرس برآمد

April 01, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے این ایف کے عملہ کی نشاندہی پر جمعہ کو جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے اور سرگودھا کے رہائشی ملزم کوگرفتارکر لیا، اسلام آباد 26نمبر چونگی کے قریب پشاور کی رہائشی 2 خواتین سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس اور 1 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی 2ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ کراچی ائیر پورٹ پر سعودیہ جانے والے ملزم سے 800 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی جسے مہارت سے کتابوں میں چھپایا گیا تھا ملزم صوابی کا رہائشی ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔