اپریل فول کا بہادر شاہ ظفر کوجیل میں دیے دردناک ناشتے سے کیا تعلق ہے؟

April 01, 2023

بہادر شاہ ظفر نے تھال پر سے کپڑا ہٹایا تو اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے

یکم اپریل کا دن دنیا میں کئی لوگ اپریل فول کے نام سے جانتے اور مناتے ہیںجبکہ اس کے برعکس کئی لوگوں کو آج کا دن آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفرکو دیے گئے ایک درد ناک ’ناشتے‘کے طور پر یاد ہے۔

ایسا کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ برصغیر میں پہلی مرتبہ اپریل فول انگریزوں نے بہادر شاہ ظفرسے منایااور اس موقع پر انہیںقید کے دوران صبح ناشتے میں ایک بڑا تھال پیش کیا گیا تھا۔

بہادر شاہ ظفر نے تھال پر سے کپڑا ہٹایا تو اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئےاور اس پر سکتہ طاری ہوگیا کیونکہ تھال میں اس کے بیٹے کا سر پیش کیا گیا تھااور اُس وقت انگریز اپریل فول منانے کی خوشیاں منانے میں لگ گئے تھے۔

حقیقت کیا ہے؟

لوگوں کی سوچ کے برعکس آج کے دن کی حقیقت کچھ اور ہے۔

آج کے دن بہادر شاہ ظفر کو ان کے بیٹے کا سر تو ناشتے میںپیش کیا گیا تھا لیکن اس کا اپریل فول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بہادر شاہ کو ان کے بیٹے کا جو سرپیش کیا گیا تھا وہ نوروز کی تقریبات کے مطابق تھا جو ایک فارسی تہوار ہے اور مغل ہندوستان میں باقاعدگی سے منایا جاتا تھا۔

کہتے ہیں کہ یہ تہوار 21 مارچ کو شروع ہوتا ہے اور یہ ممکن ہے کہ ان دنوں میں نقل و حمل کے ذرائع کے پیش نظر بہادر شاہ ظفر کے بیٹے کا سر کچھ دن تاخیر سے پہنچا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نوروز کے مطابق تھا نہ کہ اپریل فول کے دن کےمطابق۔