قاری محمداسماعیل نے نصف صدی اسلام کی خدمت کی‘ مولانا شیرانی

April 02, 2023

کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی پاکستان کے رہبر مولانا محمد خان شیرانی مولانا گل نصیب خان مولانا شجاع الملک مولانا عبدالخالق ہزاروی مولانا عبدالمالک حافظ احمد علی مولانا محمد عالم لانگو مولانا عتیق الرحمن ارشد حاجی امین اللہ امین حافظ عمیر الغزالی مولانا عبدالغنی ساسولی حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی سید قاسم شاہ آغا حاجی عبدالرزاق لانگو ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی ودیگرنے مدرسہ تحفیظ القرآن کوئٹہ کے بانی مہتمم قاری محمد اسماعیل رودینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری محمداسماعیل نے نصف صدی تک قرآن کی خدمت کرنے کی سعادت حاصل کی ان کاادارہ اور ہزاروں شاگرد ان کیلئے صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔