• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسر اون ڈے، زمبابوے سلیکٹ کیخلاف پاکستان شاہینز پانچ رنز سے کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہرارے میں پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کے خلاف تیسرا ون ڈے ڈک ورتھ قانون کے تحت 5رنز سے جیت لیا۔ چھ میچوں کی سیریز میں یہ اس کی پہلی کامیابی ہے۔ بیس سالہ قاسم اکرم نے ناٹ آؤٹ 57رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی اننگز کے سنتالیسویں اوور میں امپائرز نے کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا اس وقت پاکستان شاہینز نے8وکٹوں پر263رنز بنائے تھے اور اسے 19گیندوں پر جیت کیلئے 16رنز درکار تھے۔ ہوم ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر278رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید