خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع

May 23, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ منگل سے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ ڈبل راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر پہلا میچ بلاسٹرز اور ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلاجائے گا۔