چوتھا ون ڈے، پاکستان شاہینز کو زمبابوے سلیکٹ سے پھر شکست

May 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہرارے میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں میزبان زمبابوے سلیکٹ نے کریگ ارون اور جوئے لارڈ گمبی کی سنچریوں کی بدولت پاکستان شاہینز کے خلاف چوتھا ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت لیا۔کریگ ارون نے161 اور جوئے لارڈ گمبی نے111رنز بنائے۔پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں پر 295 رنز بنائے ۔ عمیربن یوسف کے 14چوکے اور 4 چھکوں سے سجے 153 رنز نمایاں تھے۔ کامران غلام 55رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فاسٹ بولر براڈ ایونز نے 62 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پانچواں میچ جمعرات کوہوگا۔