ایبٹ آباد میں دو روزہ صنعتی نمائش کا انعقاد

May 25, 2023

پشاور (جنگ نیوز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں دو روزہ صنعتی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں ہاتھ سے بنی اشیاء، گھریلو دستکاری سے بنی مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹی ایم او شکیل حیات نے ڈپٹی کمشنر کو نمائش کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صنعتی نمائش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کیکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد یقینی بنایا جائے تا کہ شہریوں کے ہنر نکھر کر سامنے آئیں اور انہیں اپنی بنائی گئی مصنوعات سے روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔