پرائس کنٹرول‘ ایبٹ آباد انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

May 25, 2023

پشاور (جنگ نیوز) پرائس کنٹرول کے حوالے سے عوامی شکایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرون علی شیرخان خلیل نے ہمراہ (لائیو سٹاک سپیشلسٹ)، تحصیل سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے دودھ، پولٹری، چکن، گوشت، جنرل سٹورز، بیکری اور دیگر کئی دکانوں کا معائنہ کیا۔ مضر صحت دودھ، ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت کی جانچ، گوشت، مرغی کے گوشت کی فروخت کو لیبارٹری چیک کرنے کے بعد موقع پر ضائع کیا، 5 دکاندار پر ایف آئی آر جبکہ متعدد پر 25000 روپے سے زائد جرمانہ اور پلاسٹک بیگز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 کلو گرام بیگز کو ضبط کرکےکاروائی کی گئی۔