مردم شماری درست کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے، حافظ نعیم

May 26, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جعلی و متنازع مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھی کر دیا گیا ہے، اس غیر قانونی عمل کو قانونی بنایا جا رہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ شماریات، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران جماعتوں پر عائد ہو تی ہے، کراچی کی آبادی کو آدھا کرنے کی قیمت پر وزارتوں و سرکاری مراعات، گورنر شپ اور ایڈمنسٹریٹر کی ڈیل کی گئی، جماعت اسلامی کراچی کی گنتی پوری ظاہرکرنے اور مردم شماری کو درست کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پی ٹی آئی کے جیلوں میں قید چیئر مینوں سے حلف اٹھوائے، تاکہ میئر کا انتخاب آزادانہ اور شفاف طریقے سے ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادھوری و متنازع مردم شماری اور بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔