یوم تکریم شہداء کی تقاریب، شہداء کی قبروں پر حاضری

May 26, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر )میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہدکی ہدایت پر یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے تقاریب، شہداء کی قبروں پر حاضری، شہداء کی فیملیوں سے ملاقاتیں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں سکولوں میں یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامی افسران، اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میلاد چوک سے اشرف روڈ اور اشرف روڈ سے قلعہ بالا حصار، بورڈ بازار، صدر، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں میں نگران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک مہر الہیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم سمیت انتظامی افسران، تاجر انصاف کے صدر شاہد خان، تنظیم تاجران پشاور کے سینئر نائب صدر حاجی وحید، تاجر برادری اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلیوں میں پاکستان آرمی، پولیس اور شہداء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انتظامی افسران نے پشاور کے مختلف علاقوں میں شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، آرمی، پولیس، سیکیورٹی ایجنسیوں کے افسران و جوانوں نے اس ملک کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ آنے نہیں دی جائے گی اور شہداء کے لواحقین کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور ان کے دفتر کے دروازے لواحقین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہداء نے اس مٹی اور وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے لہو سے اس چمن کی آبیاری کی اس لیے ہم شہداء کو کبھی بھول نہیں سکتے اور یہ ہمارے قومی ہیروز پیں