الیکشن کمیشن اور آئی جی اپنی ذمہ داری پوری کریں، حافظ نعیم

May 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی جانب سے ڈرانے اور گرفتاری کی دھمکی کے باعث مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے رہ جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ سے ملاقات کے لیے ادارہ نورحق پہنچ گئے، ملاقات میں صدر ٹائون کے یوسی چیئر مین وسیم شیرازی، محمد علی رضا، گلفام، وائس چیئر مین عبدالرحمنٰ،محمد رحمنٰ، فیصل اسلم شامل تھے،حافظ نعیم الرحمٰن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیاہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی گرفتاریاں الیکشن کمیشن اور ملک کے تمام اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے،پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرین کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق حق حاصل ہے کہ یہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اور آئی جی پولیس کاغذات نامزدگی کے ماحول کو شفاف بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔