آئین و قانون سبوتاژ کرنیوالوں کو ہمیشہ رسوائی ہوئی، ثروت اعجاز قادری

May 27, 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے آئین وقانون سبوتاژ کرنیوالوں کو ہمیشہ رسوائی ہوئی ہے،آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر عوامی حقوق کا حصول اور پائیدار امن ممکن نہیں ،ملک کے آئین اور جمہوری تقاضوں کے تحت غریبوں کو تعلیم فری اور بے روزگاروں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے، ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔