واٹر ٹینکر کے نیچے آکر کمسن بچی گاڑی کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق

May 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ سوات کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے تین سالہ سونیہ دختر شاہد جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور تنگ گلی میں گاڑی ریورس کر رہا تھا کہ بچی ٹینکر کے عقبی ٹائر کے نیچے آ گئی ،ڈرائیور فرار ہوگیا، مرتضیٰ چورنگی دربار کانٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی ۔