سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹرز میں تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب

May 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لئے ناقابل یقین قربانیاں پیش کی ہیں،یہ بات انہوں نے سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹرز گلشن اقبال میں تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں انہوں نے سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹر میں مسلح افواج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قائم کی گئی یادگار شہداء کا افتتاح کیا اور قومی پرچم لہرایا۔