پی ایم اے نے نشتر 2کو عجلت میں فعال کرنے کی مخالفت کر دی

May 27, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نشتر 2 کو جلد بازی میں فعال کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نشتر 2 میں نئے عملے کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اس حوالے سے مشتہر کی گئی اسامیوں میں 20 مرد میڈیکل افسران اور 10 ویمن میڈیکل آفیسران کے لئے اہل امیدواروں سے 10 جون سے قبل آن لائن پورٹل کے ذریعے مانگ لی ہیں جبکہ نشتر ہسپتال سے بھی عملے کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور جلدی میں یکم جون کو اسکا افتتاح کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے ، جب تک نشتر 2 کی نئی بھرتیاں اور سول ورک مکمل نہیں ہوتا اس کا افتتاح نہ کیا جائے کیونکہ اس طرح نشتر 2 اسٹیٹ آف آرٹ ٹیچنگ ہسپتال کےبجائے محض ایک بنیادی مرکز صحت بن کر رہ جائیگا اور نشتر ون کے مریضوں کا علاج بھی متاثر ہو گا، صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج ڈاکٹر رانا خاور ،ڈاکٹر طارق وقار ، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ،ڈاکٹر مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر محبوب قادر ، ڈاکٹر عمران قیصرانی ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ،وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے نوٹس لیتے ہوئے فوری نئی بھرتیاں مکمل کرنے کے بعد ہی نشتر 2 او پی ڈی فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔