رہائشی اپارٹمنٹ میں خواتین سے بدتمیزی، ملزم عدالتی ریمانڈ پرجیل منتقل

May 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے دو دریا کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں خواتین سے بدتمیزی کےواقعہ سے متعلق کیس میں ملزم عدنان رانا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں متاثرہ خاندان کے خلاف درج کیس میں گرفتار ملزم عدنان رانا کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ملزم عدنان رانا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو 5 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا جیکب آباد سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بیٹے عمران ابڑو اور انکے ملازم سے جھگڑا ہوا تھا،مقدمہ عمران ابڑو کے باروچی اللہ جیوایو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،عمران ابڑو اور ملازم اللہ جیوایو کا پہلے اپارٹمنٹ کی لفٹ میں ملزم کے اہلخانہ سے جھگڑا ہوا تھا۔