ٹریفک حادثات میں ایک بچی اور بچہ جاں بحق

May 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں بچی اور بچہ جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود پختون آباد میں بسم اللہ مسجد کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق ہو گئے جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 8 سالہ ثمینہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی۔ ۔ ٹیپو سلطان شاہرہا فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص اور بچہ زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال لے جایا جانے لگا اس دوران بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ بچے کی شناخت 12 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی۔