کشمیریوں کو یرغمال بناکر سیاحت اور ترقی کو فروغ نہیں دیا جاسکتا، دفتر خارجہ

May 28, 2023

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے سری نگر میں جی 20 ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس منعقد کرنا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غداری ہے، مقامی آبادی کو یرغمال بنا کر اور ان کے حقوق اور آزادیوں سے انکار کر کے سیاحت اور ترقی کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جی 20 اجلاس کر کے بھارت نے ایک اور بین الاقوامی فورم پر سیاست کی ہے۔