ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈولفن اہلکار زخمی، 10 علاقوں میں لوٹ مار

May 28, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر ،کرائم رپورٹرسے) ڈیفنس سی کے علاقہ میں کار سوار کی شکایت پرڈاکوئوں کاتعا قب کرتے ڈولفن فورس کے دو اہلکار نعمان اور محسن شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، غازی آباد میں ڈاکو ہباز کے گھر سے 27لاکھ 90ہزا ر ،نولکھا میں یاسر کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ ،شاہدرہ میں ارسلان کی دکان سے 40ہزار،رائیو نڈ میں رضوان کی دکان سے 70ہزار ،گارڈن ٹاون میں شوکت سے 5 لاکھ ، شاہدرہ میں ندیم سے 6 لاکھ ، گلشن اقبال میں شکیل سے 4 لاکھ ،نشتر کالونی میں فرحان ندیم کی کوریئر سروس سے 56ہزا ر، نشتر کالونی میں ارشد کی دکان سے 51ہزار ،کاہنہ میں جاوید کی دکان سے 59ہزار ،زیورات اوردیگرسامان لوٹ کرفرار ہوگئے،مصطفی ٹاون میں شہباز کے گھر 20 لاکھ کی چوری ہوگئی ،شفیق آباد سے محمد نوید ، مصطفی ٹائون سے سعید بن ناصر،باٹا پور سے آصف ، ڈیفنس سی میں حمزہ اکرام، گرین ٹاؤن میں باسط اور چوہنگ میں شفیق سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی،9کاریں ،7موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔