ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان، نقدی سے محروم

May 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان و نقدی سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں فہد امین کے گھر سے 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے،کینٹ پولیس کے علاقے سے عرفان علی اور غلام شبیر کے موبائل فون چوری کر لیے گئے،سلیم اجمل نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کےگھر سے نامعلوم ملزم نے پچاس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا،چہلیک پولیس کے علاقے سے حمزہ شبیر اور خالد محمود کے موبائل فون چوری کر لیے گئے،مظفر آباد پولیس کےعلاقے سے عبدالرشید، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے عبدالمجید اور شاہ شمس پولیس کےعلاقے سے شاہزیب کے موٹرسائیکل چوری کر لیےگئے،ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد عاقب کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔