پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی جانے والے دو افغان شہری گرفتار

May 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نےپاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے والے دو افغان مسافروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ورک ویزے پر دبئی کا سفر کررہے تھے،ملزمان کی شناخت محمد خالد اور عتیق اللہ کے نام سے ہوئی،ملزمان نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اپنے رہائشی پتے کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے،ملزمان کو ایف آئی اے سرکل ملتان کے حوالے کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔