کسی بھی کام میں کامیابی کیلئے مثبت سوچ بنیادی شرط ہے،حاجی شاہد عطاری

May 28, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےر کن و نگراں پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی کام میں کامیابی کیلئے مثبت سوچ بنیادی شرط ہے، منفی سوچ رکھنے والا اول تو کامیاب ہوتا ہی نہیں اور اگر اسے کامیابی مل بھی جائے تو وہ اسے سنبھال نہیں پاتا، انہوں نے مزید کہا کہ دنیاوی نعمتیں اچھی نیت والوں کیلئے نعمت ہی رہتی ہیں اور اگر اچھی نیت نہ ہو تو بعض اوقات زحمت بن جاتی ہیں۔