شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں‘ ڈاکٹر نیاز علی خان

May 28, 2023

پشاور (جنگ نیوز)آرٹسٹ ایکشن موومنٹ کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی خان کی سربراہی میں گزشتہ روز یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس میں دیگر عہدیدارطارق جمال‘ اعجاز میر‘جمشید علی خان اور توحید اللہ قریشی شامل تھے۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے بھی ملاقات کی اور انہیں خیبرپختونخوا کے فنکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کور کمانڈر نے جلد وفد کے ساتھ تفصیلی ملاقات کا عندیہ دیا۔ڈاکٹر نیاز علی خان نے کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم چین کی سانس لے رہے ہیں۔ پوری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔