سیاسی و تاجر رہنماؤں کی سینئرصحافی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا

May 28, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی خیبر یونین آف جرنلسٹ و پشاور پریس کلب کے ممبر سید سبزعلی شاہ جو ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے انہیں آپریشن کے بعد ہسپتال سے رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سابق گورنر اقبال جھگڑا پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان صوبائی نائب صدر نعیم بہادر خان ، صوبائی نائب صدر فضل اللہ دائودزئی مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و مجاہد تحریک آرادی ملک سید عمران خان راشد محمود خان بابوزئی گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار سید افتخار علی شاہ اے این پی کے رہنمائوں حاجی مصری خان نذیر تبسم پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ انجن تاجران کے صدر صلاح الدین نائب صدر سعید اللہ پاکستان مسلم لیگ اکبر پورہ کے صدر ملک اکرم خان جنرل سیکرٹری سید کفایت شاہ ظفر علی خان سابق تحصیل کونسلر فیاض ،فخر سادات سید محسن شاہ باچا پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے سابق صدر حاجی نور محمد خان کے سابق صدر قاضی علی اکبر شاہ ڈی آر پبی کےممبر ملک حشمت خان اور دوسرے سیاسی رہنمائوں و تاجر رہنمائوں کے طرف سے سید سبزعلی شاہ سے رابطہ کرکے ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔