معاشرے کی بہترتشکیل کیلئے مفاہمت کا عنصر لازمی ہے‘ بلوچستان ہائیکورٹ بار

May 28, 2023

کوئٹہ(پ ر )بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد فضل حریفال ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں لائسنس لینے والے وکلاء کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ معاشرے کی بہترتشکیل کیلئے مفاہمت ،مذاکرات اور برداشت کا عنصر لازمی ہےمدقسمتی سے موجودہ سیاسی ،معاشی اور آئینی بحران میں یہ تینوں عنصر نظر نہیں آرہے۔ آئینی وقانون کے دائرے میں رہ کر ہی معاملات کوبہترطریقے سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے،تمام فریقین کو مفاہمت اور مذاکرات کا عمل شروع کرتے ہوئے برداشت اور تحمل کامظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ موجودہ بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سپریم کورٹ،ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں لائسنس لینے والے وکلاء کے اعزاز میں ہائیکورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وکلاء بھی موجود تھے ۔