ایٹمی پاور کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی مقام حاصل ہوا، علامہ ساجد نقوی

May 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان دنیا، بلخصوص اسلامی دنیا میں ایٹمی پاور کے طور پر ابھرایہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے، پاکستان کے ایٹمی پاور بننے کے بعد ارض وطن کو بین الاقوامی مقام و حیثیت حاصل ہوئی جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر لحاظ سے داخلی استحکام انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین سمیت جن خطوں میں آج بھی بدامنی کی صورتحال ہے اس کے حل کیلئے معذرت خواہانہ کے بجائے قائدانہ اور جراتمندانہ کردار ادا کرے ۔