اہلکار دروازہ توڑ کر چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے‘ شہزاد اکبر

May 29, 2023

اسلام آباد (این این آئی)سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار انکے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے۔ایک بیان میں شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے اْن کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔دوسری طرف عمر ایوب خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے بغیر وارنٹ میرے گھر پر چھاپا مارا اور گاڑی چوری کرکے لے گئے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا ہے ۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق کارروائی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے۔