وینس نہر سبز رنگ سے روشن

May 29, 2023

روم(اے ایف پی)مشہور نہروینس کا ایک حصہ اتوار کو سبزمائل روشن ہو گیا جس نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات پر مجبور کردیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ماحولیات پرستوں کا ’’شعبدہ‘‘ تھا۔ تاہم سیاحوں نے ریالٹو برج سے اس کی خوب تصاویر بنائیں۔ اس رنگ کی سب سے پہلے مقامی باشندوں نے نشاندہی کی اور پولیس کو چھان بین کےلیے آگاہ کیا۔ علاقائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے تجزیہ کےلیے نمونے لیے ہیں۔ 1968ء میں بھی ارجنٹائن کےایک آرٹسٹ نکولاس گارشیایوریبورو نے وینس نہر کو سبز رنگ سے بھردیا تھا۔