محکموں کو بدنام کرنیکی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس

May 29, 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کی بدنامی کی جاسکے۔ تمام خواتین قابل احترام ہیںلیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے ایسے مذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسی چال سے بچنے کے لیے معاملات کو شفاف رکھیں۔تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔