معروف ماڈلز حسنین لہری اور نمرہ جیکب میں جھگڑا

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی معروف ماڈلز حسنین لہری اور نمرہ جیکب کی شو کے بیک اسٹیج جھگڑے کے دوران حسنین لہری نے نمرہ کو مبینہ طور پر تھپڑ رسید کردیا۔پاکستانی ماڈل نمرہ اور حسنین ایکسپو میں منعقدہ ’ٹیکسپو فیشن شو‘ میں بطور ماڈل شریک ہوئے نمرہ جیکب بیک اسٹیج اپنے موبائل سے حسنین لہری کی ویڈیو بنا رہی تھیں جب اسکا علم حسنین کو ہوا تو انہوں نے نمرہ سے انکا موبائل چھین لیا اور اس دوران نمرہ کو تھپڑ بھی رسید دیا۔ لڑائی کو بڑھتا دیکھ کر ساتھی ماڈلز اور شو کی انتظامیہ نے مداخلت کر کے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر پھیلی ایک ویڈیو میں حسنین لہری کو چیختے ہوئے کہتے سنا جاسکتا ہےکہ ’کسی کی ویڈیو بنانا قابلِ قبول نہیں ہے‘ جبکہ ساتھی ماڈلز کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ’حسنین تمہیں اپنا ردِ عمل کیسے صحیح لگ رہا ہے، تم کسی کو تھپڑ نہیں مارسکتے، نمرہ کا موبائل ابھی واپس کرو‘۔حسنین لہری کے ماڈل کو تھپڑ مارنے اور بدتمیزی سے پیش آنے پر تمام خاتون ماڈلز نمرہ جیکب کی حمایت میں آگئیں ۔ نمرہ جیکب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حسنین نے ان پر ہاتھ اٹھایا ہے اور انکا موبائل بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو رہی تھیں اور انکی اور بقیہ خاتون ماڈلز کی حفاظتی اقدام پر سوال اٹھا رہی تھیں۔‘وائرل ویڈیو کے آخر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شو کے مقام پر پولیس کو بھی بلا لیا گیا تھا جو حسنین لہری کو اپنے ہمراہ باہر لے جاتی ہے،اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے حسنین لہری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نمرہ جیکب ایک بدتمیز خاتون ہے ا س کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے انڈسٹری میں وہ ہمیشہ ماڈلز کے ساتھ بدتمیزی کرتی رہتی ہے،وہ میری ویڈیو بنارہی تھی میں نے اس سے موبائل چھینا کہ میری ویڈیو کیوں بنارہی ہو،اس نے میرے مرحوم باپ کو گالی دی جس پر میں نے اسے جواب دیا کہ تمھارے والدین نے تمھاری تربیت نہیں کی تمہیں تربیت کی ضرورت ہے۔