این ای ڈی میں انجینئر اشرف حبیب اللّٰہ کی خدمات کے اعتراف میں کنونشن

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ این ای ڈی میں انٹرنیشنل المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این ای ڈیئن کنونشن 2023کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکن نزاد معروف پاکستانی انجینئر اشرف حبیب اللہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کنونشن میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں جامعہ این ای ڈی کے لیئے اشرف حبیب اللہ کی خدمات کے اعتراف میں انھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا انھیں جامعہ این ای ڈی میں سجی ہوئی گھوڑا گاڑی میں تقریب گاہ تک لایا گیا اس موقع پر ہے شعبہ سول کے آڈیٹوریم کو اشرف حبیب اللہ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار غضنفر حسین، المنائی آفتاب رضوی، چیئرمین انسٹی اف انجینرز پاکستان سہیل بشیر بھی موجود تھے جب کہ دینا بھر سے جامعہ این ای ڈی کے المنائی، بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف حبیب اللہ نے کہا کہ اس طرح کا استقبال میں نے کبھی نہیں دیکھا بالکل شہنشاہوں کی طرح میرا جامعہ میں استقبال کیا گیا، انھوں نے کہا کہ دوران سفر ایک صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ آپ اتنے خوش جو رہتے ہیں لگتا ہے گڑ بڑ ہے آپ کی صحت ٹھیک نہیں لیکن میں خوش طلبہ کی وجہ سے رہتا ہوں ان سے پیار کرتا ہوں جامعہ این ای ڈی میں جو چار سال گزارے وہ زندگی کے بہترین سال تھے۔ گزشتہ روز مجھے حبیب یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں مقرر کے طور پر بلایا گیا جب کہ میں انجنیئر ہوں اور وہ لبرل آرٹ کی جامعہ ہے لیکن مجھے اپنی جل بجھ جیکٹ کے باعث بلایا گیا۔ لوگ مجھے اس الیکٹرک جیکٹ کی وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں وہ سنتے کم اور جیکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔