پری مون سون بارشیں، منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں اتوار کی سہ پہر پری مون سون موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے ہائی الرٹ جاری کردیااور تمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا، اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسیٔ آب کے انتظامات کو چیک کیا اور ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا،انہوں نے طوفانی بارش کے پیش نظر تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کیپیسٹی پر چلانے، افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسیٔ آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کی ہدایت کی۔