ملتان ( سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس سے مزاحمت، اینٹیں برسادیں، دو اہلکار زخمی، خواتین سمیت 11افراد کو گرفتار، سٹی شجاع آباد پولیس کو بلال جہانگیر نے اطلاع دی کہ فیاض حسین وغیرہ مرد و خواتین لڑائی جھگڑا کررہے ہیں اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ایک فریق نے پولیس پر اینٹیں برسا دیں جس کے نتیجے میں سی سی ڈی کے دو جوان عدنان احمد اور شہزاد زخمی ہوگئے اہلکاروں سے مزاحمت اور زخمی ہونے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور 11ملزمان فیاض ، احمد ، علی حمزہ ، سانول سمیت تین خواتین کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔