ملتان ( سٹاف رپورٹر ) آگ سے جھلسنے والی 26سالہ خاتون دم توڑ گئی ۔ پولیس کو کامران نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز ذیشان کی اہلیہ سدرہ بی بی اور نیلم گھر کے اندر پٹرول کے کین سے بوتلیں بھر رہی تھی کہ اسی دوران باورچی خانہ میں چولہا جلنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دونوں خواتین کو اپنی لپیٹ میں لیکر بری طرح جھلسادیا تھا جھلسنے والے دونوں خواتین کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا دوران علاج سدرہ بی بی کی حالت سنبھلنے کے بعد ڈسچارج کردیا جسے اہلخانہ غازی آباد لیکر جارہا تھا کہ جو غازی آباد پہنچتے ہی خالق حقیقی سے جاملی جبکہ نیلم بی بی کا نشتر ہسپتال میں تاحال علاج جاری جس کی حالت تویشناک بتائی گئی ۔