• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص گوشت سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی، 320کلو بدبودار گوشت تلف،ملزم گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی، 320کلو بدبودار گوشت تلف، ملزم گرفتار ، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے علی الصبح قریشی والا لودھراں میں گوشت لیجانے والی گاڑی کو چیک کیا،باسی اور بدبودار گوشت کو گاڑی میں چھپا کر لے جایا جا رہا تھا، گوشت مختلف ہوٹلوں اور شادی ہالز میں سپلائی کیا جانا تھا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت موقع پر تلف کرکے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی جبکہ موقع سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید