ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر خواجہ عمار یاسر نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ،اس موقع پر چیمبر کے قائم مقام سبکدوش صدر شیخ فہیم ستار نے انہیں صدارتی نشست پر بٹھایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان حسن سعید، احمد طحہ، سبکدوش سینیئر نائب صدر شیخ محبوب الٰہی، سابق نائب صدور سید توقیر احمد، سمیع اللہ بٹ، سیکرٹری جنرل چیمبر رانا حماد احمد اور ملک ظفر اقبال موجود تھے۔