ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں آئی بی اے بزنس سکول کے وفد کی آمد، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے وفد کو یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مختصر عرصے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں شناخت اور مختلف شعبوں میں جاری تحقیقی سرگرمیوں سے وفد کو آگاہ کیا،ملاقات میں دونوں اداروں کے مابین مشترکہ ڈگری پروگرامز، تحقیق، فیکلٹی و طلبہ کے علمی تبادلے اور باہمی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آئی بی اے بزنس سکول کے وفد نے بالخصوص بی بی اے ایگری بزنس ڈگری پروگرام مستقبل میں مشترکہ طور پر شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ زراعت اور بزنس کے شعبوں میں مشترکہ تحقیقی و تعلیمی منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔