ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مظفر آباد کے علاقے ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مصطفی اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبر ی RIL/4586 نے ٹکر مارکر زخمی کردیا اور فرار ہونے لگاتو موقع پر موجود افراد نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا ریسکیو 1122نے زخمی کو تشویشناک حالت میں علاج کی غرض سے نشتر ہسپتال داخل کرایا ۔